کے این شاہ میں 15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ورثہ کے ساتھ احتجاج

دادو(رپورٹ فیاض جعفری) ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی علاقے کولاچی میں ہوٹل مالک نے 15 سالہ فرید علی جڑیو سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس پر بچے نے بھاگ کر جان چھڑائی، واقع کے بعد متاثرہ بچہ اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گیا۔ جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل مالک غلام نبی کولاچی نے زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر مقامی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کو بچایا، ادھر ایس ایس پی دادو نے واقعے کا نوٹیس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں