سندھ حکومت نے ہالیجی جھیل کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردئیے

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) حکومت سندھ نے ہالیجی جھیل کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نےہالیجی جھیل کا دورہ کر کے جھیل کی صورتحال کا معائنہ کیا ۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت جھیل کے انفارمیشن سینٹر میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ماحولیات خان محمد مہر،کراچی واٹر بورڈ کے افسران،محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے علاؤہ ماہرین نے شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی مشیر برائے ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ ہالیجی جھیل کا پانی کراچی کو سپلائی کرنے کے علاؤہ کہیں اور استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں