میرپور ماتھیلو میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ڈلیوری کے دوران عورت جاں بحق، ورثہ کا احتجاج

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) میرپورماتھیلو پی پی ایچ آئی سینٹر میں ڈلیوری کے دوران عورت جاں بحق ہوگئی، ورثہ نے عورت کی موت کا ذمیدار ڈاکٹروں کو دیکر احتجاج کیا۔ جاں بحق ہونے والی عورت نادیہ مہر کے ورثہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایہ کے ڈلوری کے دوران نادیہ کو زیادہ مقدار میں نشے کی دوا دی گئی، جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے ظلم کیا ہے ،متعلقہ حکام نوٹس لے کر انصاف دلوائیں۔ یاد رہے کہ پی پی ایچ آئی سینٹر میرپورماتھیلو میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں