کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، گلیاں تالاب بن گئیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جب کے گلیاں تالاب بن گئیں۔ شارع فیصل، ناظم آباد، صدر، سرجانی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ اولڈ سٹی ایریا، کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، لیاری اور کیماڑی میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر موٹر سائیکل پھسلن کے واقعات رونما ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معلطل ہو گئی۔ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے بعد شہر میں بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جائے، واٹر بورڈ شہر میں اپنے عملے کو متحرک کرے اور بارش کے ختم ہوتے ہی پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بارشوں کا مختصر اور مضبوط اسپیل موجود ہے، ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں