لاڑکانہ میں نوجوان بیٹے کو مبینہ تشدد کرکے قتل کرنے والا ملزم جیل منتقل

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) لاڑکانہ میں نوجوان بیٹے کو مبینہ تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم ڈی ایس پی اللہ ڈنو سانگی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم اللہ ڈنو سانگی نے پیشی کے وقت مزاحمت کی جس کے دوران اس کی شرٹ اتر گئی اور اہلکاروں نے ملزم کو وہیل چیئر پر زبردستی بٹھاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پیشی کے دوران ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔ یاد رہے کے کچھ دن قبل ملزم اللہ ڈنو سانگی نے اپنے 15 سالہ بیٹے ساگر سانگی کو مبینہ تشدد کرے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں