پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کو آگاہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان کے اہم دورے پر آئے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک ماہ سے لاکھوں کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، خوراک اور ادویات میسر نہیں، بھارتی اقدام کا مقصد کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ اس نے یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی خصوص حیثیت تبدیل کی۔ ملاقات میں واضح کیا کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور یو این قراردادوں کے منافی ہیں۔اس سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچے تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئربیس پر دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں