یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھی منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھی منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دفتری اوقات میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یوم دفاع کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دفاتر جلد بند ہوں گے۔ نوٹی فیکیش کے مطابق ملک بھر کے تمام دفاتر دن 3 بجے کے بعد بند رہیں گے۔ دفاتر جلد بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں