پی آئی اے کی مسافروں کے بغیر 46 پروازیں، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی انتظامیہ کی غفلت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا کہ ایک سال کے دوران 46 پروازیں بغیر مسافروں کے روانہ ہوئیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سال 2017-2016 کے لیے 46 ایسی پروازیں آپریٹ ہوئیں، جن میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

اس کے علاوہ حج اور عمرہ کے لیے ایسی 36 پروازیں تھیں، جنہوں نے بغیر مسافروں کے اڑان بھری تھی۔ بغیر مسافروں کے ان پروازوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 18 کروڑ 40 روپے کا نقصان ہوا، اس طرح مجموعی طور پر ان پروازوں کی تعداد 82 ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے سے متعلق انتظامیہ کو اکتوبر 2018 میں رپورٹ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اس دستاویز میں آڈیٹر جنرل نے جنرل منیجر پی آئی اے نیٹ ورک اینڈ شیڈول کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ آپریٹنگ پلان کی نگرانی اور اسے ڈیزائن کرنا جی ایم اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں