کربلا: بس میں بم دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک

ویب ڈیسک )عراق کے شہر کربلا میں مسافر بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔)

بس عراق کے شہر کربلا اور الہلا کے درمیان واقع عراقی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکا ہو گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے بعد بس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 12 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں جو بس میں دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں