نیب کا نواز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

نیب نے سابق وزیرا عظم نوازشریف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کی سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ روم نمبرون کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میں نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر ہمارے پاس ہیں لیکن طبعیت خراب ہونے کی بنا پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال اور اس کے وارڈ کے داخلی اور خارجی راستے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، وارڈ کے استقبالیہ اور کمرے کے باہر کیمرے لگائے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر نواز شریف کی مکمل طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں