بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر میں انجنیئرنگ یونیورسٹی کا افتتاح کر لیا۔

تھرپارکر (رپورٹ، جی آر جونیجو) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی شہر میں لائبریری، آڈیٹوریم، فزکس لیب، کمپیوٹر لیب اور کانفرنس ہال سے آراستہ تھر انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ این ای ڈی کیمپس کا افتتاح کردیا ۔ تھرپارکر کے اس ادارے میں مقامی افراد کے علاوہ کراچی، سکھر اور حیدرآباد کے طلبہ بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی، مہیش ملانی، قاسم سومرو، این ای ڈی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، پرنسپل ڈاکٹر رضا مہدی، رجسٹرار سید غضنفر حسین، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز سید وصی الدین، ڈائریکٹر فنانس سرجیل الدین اور فوکل پرسن مخدوم خالد ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں