نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ڈیل نہیں کی ہے۔ ادارے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ “احتساب سب کیلئے” کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں،۔ جو سمجھتے تھے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ پائے گا، وہ آج جیلوں میں ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے۔ غریب عوام کو لوٹنے والے مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے تاہم کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ غریب کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔ غریب عوام کی خواہشات کو بیچنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ بری الذمہ ہوگئے ہیں لیکن ہمارے راستے میں جو بھی رکاوٹ آئے گی ہم اسے عبور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں