جمیعتِ علماءِ اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد

وزارت ِداخلہ کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علما اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے ۔ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں ہے اور پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں