امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود کی جانب سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا گیا

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی ایم ایس اےہیڈ کوارٹر آمد پر امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
امیر البحر نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے لیے نئے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
نیول چیف نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں