کندھ کوٹ: کشمور میں پیٹرول پمپ کو آگ کا ایک اور واقعہ، گنجان آبادی میں واقع پیٹرول پمپ عوام کی جان کے لئے بڑا خطرہ

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) کشمور کے علاقے شاہ واہ پل کے قریب سوئی گیس محلہ میں پیٹرول پمپ کو اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پیٹرول کی سپلائی کے لئے آنے والی گاڑی کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے جھلس کر گاڑی ڈرائیور بیدار خان سمیت 4 افراد زخمی۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر رحیمیارخان روانہ کیا گیاہے۔ دوسری جانب فائر برگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مکمل طور پر ناکام۔ آگ نے قریبی دکانوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی کشمور اور گڈو میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے کا واقعی پیش آیا تھا۔ کشمور، گڈو بخشاپور سمیت ضلع بھر میں گنجان آبادی میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ قائم ہو چکے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں