آزادی مارچ کے لئے پرعزم ہیں جو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، مولانہ فضل الرحمن کا لاڑکانہ میں خطاب

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) مولانافضل الرحمن نےجامعہ اشاعت القرآن میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا۔ نماز جمعہ کےاجتماع میں سینکڑوں افراد کی شرکت کی۔ نمازِ جمعہ کے بعد جمیعتِ علماءِ اسلام سربراہ نے عمائدین اور مرکزی رہنماوں سےملاقات بھی کی اور نیوز کانفرنس سےخطاب کيا۔
اس موقع پر مولانہ فضل الرحمن نے کہا کہ آزادی مارچ مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔ ہم اپنے شیڈول کے مطابق پرعزم ہیں۔ حکومت نے ہتھکنڈے تیار کئے ہین لیکن ان سے نہیں ڈریں گے۔ کارکنان ہر مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں