اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

کندھ کوٹ(رپورٹ، غلام رضا نوناری) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ٹیکس لگا کر عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ میڈیا کو زبردستی خاموش کرایا جا رہا ہے جس کے باعث اپوزیشن کے پاس اب احتجاج کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری اور ان کی بہن کو جیل بھیجا گیا ہے، ہم تو عمران خان کے ہر ظلم برداش کرنے کو تیار ہیں لیکن عوام کو ظلم میں رہنے نہیں دینگے۔ میں نااہل حکومت کا پردا ہٹا کر عوام کے سامنے پیش کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں