کندھ کوٹ: ڈیراموڑ کے مقام پر رینجرز کی رارروائی، سمگلنگ کرنے والے 3 ٹرک پکڑے گئے

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) پاکستان رینجرزسندھ نے ضلع کشمور کے علاقے ڈیرہ موڑ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اورغیر ملکی سامان کے 3 ٹرک قبضے میں لے لیے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق پکڑے گئے سامان میں 11120 کلوگرام کے 139 بڑے تھیلے انڈین چھالیہ، 170 کارٹن سگریٹ، 42کارٹن سائیکل ٹیوب، 101کارٹن سائیکل زنجیر، 5بیگ کمبل، 4 عدد مزدا کیبن، 2بیگ صرف، 1کارٹن مصنوعی اعضاء، 5بیگ اسٹیکر، 10پرانے انجن، 644ٹائر، 20ٹن سکریپ اور 50 کارٹن اسٹیل کیل شامل تھے۔

دوسری جانب برآمد شدہ سامان بمعہ3عدد ٹرکس کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں