ملیر: ساحلی طوفان کے باعث سمندر میں طغیانی، متعدد آبادیاں متاثر

ملير (رپورٹ، منظورسولنگی) ” کیار” نامی ساحلی طوفان کے اثرات کراچی کے ساحلی سمندر میں نمایاں ہونے لگے ہیں۔ گذرشتہ شب اور آج صبح سمندر میں طغیانی کے باعث تیز طوفانی لہریں ریڑھی لٹ بستی، سچل ڈنو محلہ، ڈبلہ محلہ اور چشمہ گوٹھ کے زبون حال حفاظتی بند توڑتی ہوئیں ماہیگیر آبادیوں میں داخل ہوگئیں جس کے باعث متعدد گھر زیرِآب آگئے۔ سیلابی لہروں کے باعث تمام ساماں ڈوب گیا ۔گھروں میں موجود عورتیں اور بچے جان بچاکر محفوظ مقام پر آگئے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیر، ضلعی کائونسل کراچی و دیگر انتظامیا نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیے۔ مقامی ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ موسماتی تبدیلی کے باعث سمندر میں مزید طغیانی اور پانی آبادیوں میں آسکتاہے جن سے بچنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں