لاڑکانہ: انجمنِ تاجراں کی جانب سے ٹیکس نظام کے خلاف مکمل ہڑتال

لاڑکانہ (رپورٹ، نور احمد عباسی) مرکزی تنظیم انجمنِ تاجران پاکستان کی جانب سے لاڑکانہ سمیت گرد و نواح میں تاجروں کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی۔ پینٹ ائینڈ ہارڈ ویئر ایسوسیئیشن سمیت الیکٹرونکس، سینیٹری اور دیگر ذیلی تنظیموں نے ٹریڈ یونین فیڈریشن کی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے شہر کی اہم بازاریں بند رکھیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نظام اور شناختی کارڈ کی شرط کو مسترد کرتے ہیں۔
لاڑکانہ ہڑتال کے باعث بندر روڈ، رائل چوک، ریشم گلی، شاہی بازار، جیلس بازار سمیت تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے جو کہ کل بھی بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں