ڈاکٹرنمرتا چندانی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا: حتمی رپورٹ جاری


لاڑکانہ : آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چندانی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ
جاری کردی گئی ہے، نمرتا کو موت سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور موت دم گھٹنے سے واقعہ ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ وومین میڈیکو آفیسر ڈاکٹر امرتا کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ نمرتاچندانی کی ڈی این اے رپورٹ سے واضع ہوا ہے کہ نمرتا کو موت سےپہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پہلی ڈی این اے رپورٹ سے نمرتا کے جسم اور کپڑوں پر کسی مرد کے ڈی این اے سیمپل ملنے کی تصدیق ہوئی ہے، تمام رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ نمرتا کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرنمرتاچندانی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔
واضع رہے کہ 16 ستمبر کو آصفہ ڈینٹل کالج کی ہاسٹل کے کمرے سے ڈاکٹر نمرتا کو مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں