نمرتا چندانی قتل کیس : جوڈیشل انکوائری میں ایک ماہ کی توسیع : محکمہ داخلہ سندھ

لاڑکانہ: محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے ڈاکٹر نمرتا چندانی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔عدالتی تحقیقات کی مدت میں اضافہ فنگر پرنٹس اور نمرتا کے گلے میں بندھے پھندے والے کپڑے کی فارنسک رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے کیا گیا۔ نمرتا قتل کیس کی عدالتی تحقیقات نومبر کے آخری ہفتے تک مکمل ہونے کا امکان ،جوڈیشل انکوائری کا دورانیہ ایک ماہ تھا جو کہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اب 30 دن مزید اضافہ کیا گیا ۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانیے میں اضافے کا یہ مطلب نہیں کے رپورٹ میں تاخیر ہوگی رپورٹ
آئیندہ ہفتے تک جاری کر دی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں