سندھ یونیورسٹی طلبہ کے احتجاج کرنے پر بغاوت کا کیس داخل۔

کرچی(ویب ڈیسک)سندھ یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیم اورطلبہ دشمنی میں انتہا کردی، پانی نہ ہونے پر طلباء کے احتجاج کرنے پر بغاوت کا کیس داخل کیا گیا۔ سندھ یونیورسٹی انتظامیہ فیسز پوری وصول کرنے کے باوجود پانی مہیا نہ کرنے کے خلاف 31 اکتوبر کو طلباء نے احتجاج کیا تو انتظامیہ نے21 طلبہ پر بغاوت کا مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ نے ملک اور ملکی اداروں کے خلاف نعری بازی کی ہے، جس پر سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کیس داخل کروایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں