ملیر: قطر کے قونصل جنرل السیدمشعل محمدعلی الانصاری کا جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی پر آمد

ملیر( رپورٹ:منظورسولنگی ) کراچی میں قطر کے قونصل جنرل السیدمشعل محمدعلی الانصاری نے جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کراچی کے دورے کے موقع پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مدارس دینیہ اسلام کی ترویج واشاعت میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،جامعہ مجددیہ نعیمیہ عالم اسلام کا سرمایہ ہے، بانی ء جامعہ مفتی عبداللہ جان نعیمی شہید231; اور علمائے مجددیہ کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔

قطرکے قونصل جنرل السیدمشعل محمدعلی الانصاری نے بانی ء جامعہ مجددیہ نعیمیہ شمس الفقہاء حضرت عبداللہ جان نعیمی شہید ;231; کے مزارپر حاضری دی اور ادارے کی عظیم الشان لائبریری کا دورہ بھی کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجودقدیم اسلامی کتب کا معائنہ کرتے ہوئے خوب سراہا ۔

اس موقع پر مہمان قطری قونصل جنرل مشعل محمدعلی انصاری کو سندھ کی ثقافتی روایتی اجرک، سندھی شال،رلی،یادگاری شیلڈ اور دیگر تحائفہ پیش کیےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں