دادو: سانحہ اردن میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی۔

دادو(رپورٹ:فیاض جعفری)سانحہ اردن میں جاں بحق افراد کی آج تدفین کردی گئی۔ اردن میں کچھ روز قبل فارم ہاؤس میں آتشزدگی کے باعث 13 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے،اورتین افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، زخمیوں میں علی شیر، عبدالرزاق اور محمد حنیف جویو شامل تھے۔

سانحے میں جاں بحق جویہ برادری کے تمام افراد کا تعلق دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں