امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دے دی

.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں ے دیے جانے والے پیغام میں ایران کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایران کے کچھ اہم مقامات امریکی نشانے پر ہیں، اگر ایران نے امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ امریکی حملہ تیز ہوگا اور انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حملوں کے بعد شمالی بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر دو راکٹ حملے ہوئے ہیں جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق راکٹ حملے امریکی فوجیوں پر کیے گئے، جس کے بعد علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں