جیکب آباد: ایک اور ہندو لڑکی نے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد مذہب تبدیل کرلیا

جیکب آباد (رپورٹ، محمد رمضان ابڑو) چار روز قبل گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی مہک کماری مذہب تبدیل کرنے کے بعد عدالت میں پیش۔ اس موقع پر عدالت کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تاہم عدالت میں مذہبی جماعتوں کےکارکنان اور ہندو برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔
لاپتہ ہونے والی مہک کماری نے علی رضا سولنگی نامی شخص سے پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے فرار ہوئی تھی جس کے ورثاء نے تھانہ سول لائین میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ پیشی کے دوران علی رضا سولنگی پیش نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ درگاہ امروٹ شریف میں اسلام قبول کروانے کے بعد نام علیزہ رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں