“تین صوبوں کی عوام کا احتجاج نظرانداز: معروف گلوکار سیاسی بیان دے بیٹھا” عطاءاللہ عیسی خیلوی نے وزیرِ اعظم سے کالاباغ ڈیم کی فوری تعمیر کا مطالبہ کردیا۔

کراچی (ویب ڈیسک) معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے کالاباغ ڈیم کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اردو چینل جی این این کے پروگرام “جی کے سنگ” میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بطور مہمان شرکت کی۔ پروگرام کے دوران عطاء اللہ عیسی ٰخیلوی میزبان کو پروگرام کی ٹیم کے ہمراہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے تجویز کردہ جگہ پر پہنچ گئے۔
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا، نہ جانے کیوں حکومتِ وقت اس پر خاموش ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور حکومت کو سنجیدگی سے اس پر سوچنا چاہئے۔

واضح رہے کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر ایک تکراری معاملہ ہے جس کو تین صوبوں کی عوام مسترد کر چکی ہےاور اس کے خلاف سراپا احتجاج ہے لیکن باوجود اس کے ایک معروف گلوکار نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کیے جانے والے انٹرویو میں سیاسی بیان دے کر سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں رہنے والے ان کے لاکھوں مداحوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔
یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے انٹرویو میں بیان کئے گئے خیالات کے حوالہ سے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو ذلفی نامی ان کے سیکریٹری نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے عطاء اللہ عیسی ٰخیلوی سے بات کروانے کے انکار کر دیا اور موصوف نے دوبارہ رابطہ کرنے سے منع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں