سندھ کی سیاسی افق پر ایک نئی جماعت نمودار ہونے کی اطلاعات

کراچی، سندھ میں سیاسی متبادل کے طور پر ایک نئی جماعت ابھرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے سندھ میں ایک نئی سیاسی جماعت بننے کی بازگشت چل رہی تھی جو سوشل میڈیا پر لوگوں کی دلچسپی کا باعث بھی بن چکی تھی۔ اسی بحث پر سنجیدگی سے غور و فکر کے لئے آج کراچی میں “پولیٹیکل ڈسکورس” نامی ایک نشست رکھی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پورا دن جاری رہنے والی اس نشست کے نتیجے میں شرکاء نے “سوشل ڈیموکریٹک پارٹی” نامی ایک نئی سیاسی جماعت لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شروعاتی طور پر علی مرداں راہوجو کی رہنمائی میں 9 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر شفقت عباسی، میر مظہر تالپور، حبیب بھٹو اور عالم بروہی سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ ضلعی سطح پر رابطہ مہم کے لئے بھی کمیٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں جس کا اعلان کچھ ہی دیر میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں