تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنماء نعیم الحق انتقال کر گئے

کراچی، پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنماء اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق 70 برس کی عمر میں کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔ اطلاعات کے مطابق نعیم الحق گذشتہ کچھ عرصہ سے بلڈ کینسر میں مبتلا تھے جس کے علاج کے باعث وہ سیاسی میدان سے بھی باہر تھے ۔ کراچی کی ایک ہسپتال میں کیماتھراپی کے دوران وہ انتقال کر گئے۔ یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے رابطہ کرنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صدام کنبھر نے ایسی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں ہی زیرِ علاج تھے جہاں انتقال کر گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا پرانا ساتھی کھو دیا ہے۔ واضح رہے کہ نعیم الحق کا شمار تحریکِ انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا تاہم انہوں نے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور صدر تحریکِ انصاف سندھ کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں