دادو، شہری نے بچی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) باپ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مزدور آباد محلہ کے رہائشی وریام جمالی نے پولیو ٹیم کو اپنی 6 سالہ بیٹی دعا کو پولیو کے قطرے پلانے سے روک دیا۔ وریام جمالی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بچی کو پولیو کے قطرے پلائے تو اسے انفیکشن ہوگیا اور وہ بیمار ہوگئی تھی۔ بچی کو علاج کے لیے سرکاری ہسپتال لے کر پہنچا تو ڈاکٹر نے علاج کرنے سے انکار کردیا تھا، ۔ دوبارہ پولیو کے قطرے پلانے سے میری بیٹی کو کچھ ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ دوسری جانب پولیو ٹیم کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ مزدور آباد پہنچی تو وریام جمالی گھر کو تالا لگا کر فرار ہوچکا تھا تاہم پولیس نے دادو کے شہری وریام جمالی کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں