قمبر شہدادکوٹ، رابطہ پل نہ ہونے کے باعث نہر سے جنازہ گذرنے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

قمبر شہدادکوٹ (رپورٹ، عامر کلہوڑو) پیپلزپارٹی سرکار کے ترقیاتی کاموں کے دعوے محظ دعوے ہی رہ گئے۔ رکن سندھ اسیمبلی گھنور اسران کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی قلعی کھل گئی۔ نہر پر رابطہ پل نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین میت کو پانی میں سے کاندھے پر اٹھاکر لے جانے پر مجبور ہیں۔
تحصیل میروخان کے نواحی گاؤں فیروز مگسی میں نہر پر رابطہ پل نہ ہونے کے باعث میت کو قبرستان میں دفنانے کیلئے پانی سے گذرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ متاثرہ گاؤں کے رہائشیوں نے منتخب نمائندگان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ نہر پر پل تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں