کراچی، کرونا وائرس کے پیشِ نظر پی ایس ایل کے مقابلوں میں شائقین کی داخلہ بند

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پیشِ نظر جمعہ سے کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تمام مقابلے بغیر شائقین کے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسا اعلان وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا کے حوالے سے جاری کئے گئے پالیسی بیان کی روشنی میں کیا ۔
وزیرِ اعلیٰ کے میڈیا دفر سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے آج کے میچ میں شائقین کو چھوڑا جائے گا تاہم کل سے یہاں ہونے والے باقی مقابلوں میں شائقین کی داخلہ بند ہوگی اور میچ صرف ٹی وی پر دیکھا جا سکے گا۔

کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو آج کے میچ کے دوران کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے ان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر پاکستان کرکٹ پورڈ سے رابطہ کرکے ان کو حکومتِ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کریں ۔ بعدازاں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں