میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ، ترجمان جنگ گروپ

کراچی (ویب ڈیسک) جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر جنگ گروپ کا موقف سامنے آگیا۔ ترجمان جنگ گروپ نے کہا ہے کہ لاہور کے جوہر ٹاؤن میں واقع جس اراضی کیس میں میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا ہے وہ 34 برس قبل نجی طور پر خریدی گئی تھی اور اس کے تمام دستاویزات سمیت ٹیکس کے گوشوارے بھی قومی احتساب بیورو کو دیے گئے تھے۔ میر شکیل الرحمٰن اس کیس میں دو مرتبہ پیش ہوئے اور دستاویزات جمع کروانے کے باوجود بھی ان کو گرفتار کیا گیا۔ میر شکیل الرحمٰن کو جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ، قانونی طریقے سے سب بے نقاب کریں گے۔

ترجمان نے قومی احتساب بیورو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 18 ماہ کے دوران ہمارے نمائندگان، پروڈیوسرز، اینکرز اور دیگر عملہ کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا اور کہا جا رہا تھا کہ ہمارے چینل کو پیمرا سے بند کروایا جائے گا کیونکہ ہمارے چینل پر قومی احتساب بیورو کے حوالے سے خبریں اور پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو آج سہہ پہر لاہور سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے 54 کنال اراضی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں