حکومتِ سندھ نے تعلیمی اداروں میں بندش کی 30 مئی تک توسیع کردی

کراچی (ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ کی جانب سے کرونا وائرس کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے پرچے بھی منسوخ کیے جائیں گے جبکہ 30 مئی تک سکولوں و تعلیمی اداروں کی بندش موسمِ سرما کی تعطیلات کے ذمرہ میں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں