پاکستان میں مقامی طور پر کرونا منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان میں مقامی طور پر کرونا منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 52 سالہ شخص دو روز قبل اسلام آباد سے سفر کرکے کراچی پہنچا تھا ۔ کراچی پہنچتے ہی علامات ظاہر ہونے پر اس شخص کے ٹیسٹ کئے گئے تو کرونا کا مریض ثابت ہوا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اسے قبل اس مریض کے بیرونی ملک آمد و رفت کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی سمیت ملک بھر میں کرونا کے جتنے بھی کیس سامنے آئے تھے، وہ مریض باہر سے پاکستان پہنچے تھے جبکہ مقامی طور پر کرونا وائرس کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محمکہِ صحت سندھ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک سندھ بھر میں کرونا کے 15 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں