دادو، 12 سالہ بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق کا معاملہ

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) 12 سالہ بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق کا معاملہ۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچہ کوئٹہ میں زیرِعلاج ہے جو کچھ روز قبل تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے ہمراہ 12 افراد موجود تھے جو دو روز قبل دادو پہنچے تھے۔
دوسری جانب متاثرہ بچے کے اہلخانہ کی ٹیسٹ کے لیے اسپیشل ٹیم دادو پہنچ گئی جہاں کورونا ٹیسٹ کے بعد متاثرہ بچے کے ہمراہ اہلخانہ کے تمام افراد کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں