کراچی، سماجی تنظیم کے تحت انسدادِ کرونا اسپرے کا آغاز

کراچی (ویب ڈیسک) سماجی تنظیم “سکھیجا فاؤنڈیشن” کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے کا آغاز کردیا گیا۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سماجی تنظیم نے حکومتِ سندھ کی شراکت سے اپنے رضاکاروں کے ہمراہ ڈیمو کے طور پر اسپرے کا آغاز کردیا ہے۔ چیئرمین “سکھیجا فاؤنڈیشن” ہریش کمار نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر اسپرے اور رضاکاروں کی 15 کٹس منگوائی گئیں تھیں جبکہ رضاکاروں کی ٹیم میں اضافہ کو مذِ نظر رکھتے ہوئے مزید کٹ و اسپرے بھی منگوائے جا رہے ہیں تاہم کراچی سے شروعات کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اسپرے کیا جا ئے گا۔

اس موقع پر سی ای او یونائیٹڈ ٹی وی اور سماجی کارکن میاں الیاس محمد عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر  اپنی خدمات “سکھیجا فاؤنڈیشن” کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس نیک عمل میں حکومتِ سندھ اور سکھیجا فاؤنڈیشن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ قوم کو ہمارے ان جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے  کرونا وائرس کی آگائی کے لئے شروع کی جانے والی مہم “یونائیٹڈ اگینسٹ کرونا” کو عملی طور پر کامیاب کرنے کے لئے ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دیں گے تاکہ اس وبا کو مل کر ختم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں