قومی ایئرلائن میں انسدادِ کرونا اقدامات موجود نہ ہونے کا انکشاف، ایک ملازم متاثر

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن میں ملازمین کے لئے انسدادِ کرونا وائرس اقدامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے تکنیکی عملے میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملازم کراچی میں پی آئی اے ٹاؤن شپ میں واقع بیچلر ہاسٹل کے بلاک اے کا رہائشی ہے ۔ کراچی سے بذریعہ پی آئی اے پرواز پی کے 350 پشاور پہنچنے پر ان کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جن کو فوری طور پر پشاور کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھہ دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں قومی ایئرلائن کی جانب سے اپنے ملازمین کے لئے انسدادِ کرونا وائرس کے متعلق کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔ مختلف اسٹیشنز پر کام کرنے والے تکنیکی اور انجنیئرنگ اسٹاف کو سیفٹی کے لئے کچھ فرایم کیا گیا ہے نہ یہ ان کی ملازمت کے اوقات میں کمی کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی اس غفلت کے بعد پورے ملک کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں کیونکہ روزانہ ہزاروں مسافرین قومی ایئرلائن کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس سے وائرس کے زیادہ سے زیادہ پھیلنے کا خدشہ رد نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں