وزیراعظم عمران خان کی پی سی ہوٹل گوادر پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پی سی ہوٹل گوادر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حملوں کا مقصد معاشی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، اس طرح کے ایجنڈا کی تکمیل کسی صورت میں نہیں ہونے دی جائے گی،

واضح رہے کہ گزشتہ روز چار دہشتگردوں نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملہ کیا، جس پر مزاحمت کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں