یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے آج رات سے اسپرے مہم کے آغاز کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) یونائیٹڈ ٹی وہ کی جانب سے سماجی تنظیم “سکھیجا فاؤنڈیشن” کی شراکت سے انسدادِ کرونا اسپرے کا آغاز آج رات سے کرنے کا اعلان ہوا ہے۔ سی ای او یونائیٹڈ ٹی وی میاں الیاس محمد عباسی نے کہا ہے کہ دو روز قبل یونائیٹڈ ٹی وی کی جانب سے “یونائیٹڈ اگینسٹ کرونا” کے زیرِ عنوان اعلان کردہ انسدادِ کرونا کے سلسلے میں آج رات 10 بجے کراچی کے کینٹ سٹیشن سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سے آغاز کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں کل سکھر کےلئے ٹیمین روانہ کی جائیں گی جس کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اسپرے کیا جائے گا۔
انہوں نے چیئر مین سکھیجا فاؤنڈیشن ہریش کمار اور ڈی سی جنوبی ارشاد سوڈھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر یہ عمل ممکن نہیں تھا۔
خیال رہے کہ آج رات کینٹ اسٹیشن پر ڈی سی جنوبی ارشاد سوڈھر اسپرے مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں