گھوٹکی، پولیو کیس کی تصدیق، علاج میں غربت آڑے آگئی

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) ڈہرکی کے نواحی گاؤں باہو کانجومیں بارہ ماہ کی بچی بختاور کو پولیو وائرس کی تصدیق کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہِ صحت کی رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ 05مارچ 2020ع کو سمپل ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے تھے، جس میں پولیووائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ضلع گھوٹکی میں دس برس کے بعد یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو معمول کے مطابق ویکسین سمیت پولیو ویکسین بھی پلائی جاتی رہی ہے۔ بچی کا والد مزدوری کرتاہے اور بچی علاج کے بغیر گھر پر موجود ہے۔ غریب والدین نے مخیر حضرات سمیت وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں