وفاقی حکومت 12 مئی میں ملوث کرداروں کی پشت پناہی کر رہی ہے: بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو ہونے والی دہشتگردی میں ملوث کردار آج عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔
سانحہ 12 مئی 2007 کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کیئے بیان میں کہا کہ 12 مئی سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ آمریت اور دہشتگردوں نے مل کر 12 مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے سانحے کو بھلانا ممکن نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے بغیر آزاد عدلیہ کی جنگ ممکن نہیں تھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 12 مئی میں ملوث کردار آج عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں، وفاقی حکومت 12 مئی میں ملوث کرداروں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں