قمبر شہدادکوٹ، بااثر وڈیرے نے عورت کو تذلیل کا نشانہ بنا ڈالا

قمبر شہدادکوٹ (نامہ نگار، عامر علی کلہوڑو) تھانہ ڈرگھ کی حدود میں بااثر وڈیرے نے خاتون پر تشدد کر تے ہوئے بال کاٹ کر منہ کالا کردیا۔ پولیس ذرائع کئ مطابق بااثر وڈیرے کے بیٹے  سمیت 7 ملزمان نے خاتون کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کبوتر اڑانے کی معمولی بات پر جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کاملہ تنیو نے پریس کلب پہنچ کر انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر اس کا کہنا تھا کہ ملزمان میرے 18 سالہ بیٹے منصور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ایس پی عمران قریشی نے واقعہ کا نوٹس لے کر متاثرہ خاتون کو طلب کرلیا ہے جبکہ تھانہ ڈرگھ پولیس نے ایک ملزم فضل محمد تونیو کو گرفتار کر نے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم واقعہ کے بعد دیگر 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں