آصف زرداری نے جو میرے ساتھ کیا اب وہی سب اس کے ساتھ ہو رہا ہے: ذوالفقار مرزا


کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے جو میرے ساتھ کیا اب وہی سب کچھ اس کے ساتھ بھی ہو رہا ہے، خبر کے مطابق ذوالفقار مرزا سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری کی احتساب عدالتوں میں پیشی کو مکافات عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے جو میرے ساتھ کیا اب وہی کچھ اس کے ساتھ بھی ہو رہا ہے، ہم انصاف کرنے والے کوں ہوتے ہیں، اللہ انصاف کرنے کے لیئے بیٹھا ہے، دہشت گردی خصوصی عدالت نے ذوالفقار مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف درج 4 مقدمات کی سماعت پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث 25 جون تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں