وزیراعظم کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم پر وزرا، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسیمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر وزرا، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسیمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ کے لیے پیر کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تمام وزرا اور پی ٹی آئی و اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسیمبلی شریک ہوںگے۔ اجلاس کے بعد وزرا و اراکین اسمبلی کے لیے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا جائگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ایمنسٹی اسکیم پر قائل کیا گیا ہے اور پاکستان کی ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ یہ ماضی کی اسکیموں سے مختلف ہوگی اور اس کا مقصد ملکی معیشت کو دستاویزی بنانا ہے اور اب چونکہ بے نامی قانون پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں