امارات ایئرلائن نے وقفہ برائے کرونا ختم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی طور پر معروف ہوا باز کمپنی امارات ایئرلائن کی جانب سے 6 اپریل سے جزوی طور پر اپنی خدمات کے آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دو ہفتے قبل کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کمپنی نے اپنی خدمات بند کردی تھیں جن کا آغاز 6 اپریل سے کیا جائے گا تاہم یہ خدمات ابتدائی طور پر کچھ ممالک کے لئے ہی دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں