نمازِ جمع کے دوران کرفیو کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ نےنمازِ جمع کے دوران لاک ڈاؤن میں سختی کی خبروں کی تردید کر لی۔ ترجمان وزیرِاعلیٰ راشد چنہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں جمع کے روز دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک نمازِ جمع کے اجتماعات کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں سختی کی خبروں میں کوئی صداقت ہے نہ حکومتِ سندھ اس بات پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل حکومت کی جانب سے نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر نافذ کی جانے والی پابندی برقرار رہے گی جس کے تحت چار سے پانچ لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی تاہم علماء نے اسے قبل ہی ہنگامی حالات کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ کے اس فیصلے پر اعتماد کا اظہار کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں