کراچی، راشن کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے جعلی فلاحی تنظیم کے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ 4 لوگوں پر مشتمل یہ گروہ ایک فلاحی تنظیم کے فرضی فارم پر کروا کر امداد کا جھانسہ دیتا تھا۔ سرجانی پولیس کے مطابق صدر علی، حسن علی، حمزہ اور عبدالجبار نامی چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ ملزمان “راہِ نیکی” کے نام سے ایک جعلی فلاحی تنظیم کے فارم گھر گھر دے رہے تھے اور ایک فارم کے بدلے 50 روپے بٹور رہے تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان سے تمام فارم اور 400 مستحقین کی فہرست ضبط کی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 177 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کراچی پولیس کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 1000 ماسک برآمد کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں