کرونا وائرس، سندھ میں 20 نئے کیسز، 1 فوت

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 20 کیس سامنے آگئے۔ صوبائی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو کے مطابق 12 متاثرین کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 8 متاثرین 31 مارچ کو ایران سے سکھر پہنچنے والے زائرین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے 86 سالہ شخص کو کل کرونا وائرس ظاہر ہوئی تھی اور وہ کراچی میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں